Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / راجیو گاندھی قتل کی مجرم نلنی کی درخواست رہائی مسترد

راجیو گاندھی قتل کی مجرم نلنی کی درخواست رہائی مسترد

چینائی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدراس ہائی کورٹ نے آج راجیو گاندھی کیس میں سزایافتہ نلنی سریدھرن کی تکمیل سزاء سے قبل رہائی کے لئے پیش کردہ ایک درخواست پر سماعت سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ کیس سے متعلق ایک معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جس کے پیش نظر اس درخواست کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس ایم ستیہ نارائنا نے یہ وضاحت کی ہے کہ سزائے عمر قید یافتہ نلنی نے یہ استدعا کی ہے کہ دستور کے آرٹیکل 161 کے تحت قبل از وقت رہائی کے لئے حکومت تالملناڈو کو ہدایت دی جائے لیکن، عدالت العالیہ میں قانونی کشاکش کی یکسوئی تک غور و خوض نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کسی مخصوص معاملہ میں ریاستی حکومت کو دستوری فرائض کی انجام دہی کے لئے ہدایت نہیں دی جاسکتی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT