Wednesday , December 12 2018

راجیہ سبھا انتخابات بلرام نائک کانگریس کے امیدوار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے سابق مرکزی وزیر بلرام نائیک کو راجیہ سبھا کا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ بروز پیر 12 مارچ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ 2014 کے عام انتخابات میں کانگریس کے 21 ارکان اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن میں 7 ارکان اسمبلی حکمران ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے ۔ 2 ارکان اسمبلی کا انتقال ہوگیاتھا منعقدہ ضمنی انتخابات میں ٹی ار ایس نے کامیابی حاصل کی ۔ کانگریس پارٹی کو اندازہ ہے کہ ان کا امیدوار کامیاب نہیں ہوگا تاہم کانگریس سے وفاداری تبدیل کرنے والے 7 ارکان اسمبلی کو وہپ کی خلاف ورزی میں پھنسانے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT