Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس ۔ ٹی آر ایس اتحاد ؟

راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس ۔ ٹی آر ایس اتحاد ؟

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) آج احاطہ اسمبلی میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کانگریس و ٹی آر ایس اتحاد موضوع بحث بنا رہا۔ تلنگانہ کے بیشتر وزراء صرف 3 نشستوں پر مقابلہ کے حق میں ہیں، جبکہ چوتھی نشست کیلئے ٹی آر ایس کی تائید یا مشترکہ امیدوار نامزد کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست سے راجیہ سبھا کیلئے 6 نشستوں کی میعاد مکمل ہو ر

حیدرآباد /21 جنوری (سیاست نیوز) آج احاطہ اسمبلی میں راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کانگریس و ٹی آر ایس اتحاد موضوع بحث بنا رہا۔ تلنگانہ کے بیشتر وزراء صرف 3 نشستوں پر مقابلہ کے حق میں ہیں، جبکہ چوتھی نشست کیلئے ٹی آر ایس کی تائید یا مشترکہ امیدوار نامزد کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاست سے راجیہ سبھا کیلئے 6 نشستوں کی میعاد مکمل ہو رہی ہے، جبکہ عددی طاقت کے لحاظ سے تین نشستوں پر کانگریس کی کامیابی یقینی ہے، اسکے باوجود کانگریس کے پاس 22 ارکان اسمبلی زیادہ ہیں۔ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی چوتھا امیدوار میدان میں اتارنا چاہتے ہیں،

تاہم تلنگانہ وزرا اور ارکان اسمبلی اس کے خلاف ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کانگریس، ٹی آر ایس امیدوار کی تائید کرے اور ٹی آر ایس کے امیدوار کو ’مشترکہ امیدوار‘ کی حیثیت سے میدان میں اتارے، جس سے کانگریس اور ٹی آر ایس کے تعلقات مستحکم ہونگے اور 2014ء کے عام انتخابات کیلئے دونوں میں اتحاد پیدا ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹی آر ایس اور اس کے حامی ارکان اسمبلی کی تعداد 21 ہے، ٹی آر ایس نے سابق رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور انھیں کامیاب بنانے کانگریس، مجلس، سی پی آئی اور بی جے پی سے رابطہ پیدا کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں ٹی آر ایس کو امید ہیکہ کانگریس کی تائید اسے حاصل ہوگی، کیونکہ کونسل کے انتخابات میں کانگریس نے اپنا امیدوار نہ کھڑا کرتے ہوئے بالواسطہ محمد محمود علی کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT