Friday , November 17 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا ایم پی راجپوت الیکشن کمیشن کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع

راجیہ سبھا ایم پی راجپوت الیکشن کمیشن کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع

احمد آباد ۔ /18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بلونت سنہہ راجپوت بی جے پی امیدوار جو راجیہ سبھا انتخابات میں حال ہی میں گجرات سے ناکام ہوچکے ہیں آج الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف جس میں باغی کانگریس ارکان اسمبلی کے ووٹوں کو غیرکارکرد قرار دیا گیا تھا ہائیکورٹ سے رجوع ہوگئے ۔ راجپوت /8 اگست کے انتخابات سے پہلے کانگریس سے ترک تعلق کرچکے تھے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ دیگر دو کانگریسی ارکان اسمبلی کے ووٹوں کو بھی شمار نہیں کیا جانا چاہئیے اور انہیں کامیاب قرار دیا جانا چاہئیے ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے کانگریس امیدوار احمد پٹیل کی کامیابی کی راہو ہموار ہوئی ہے جنہیں 44 ووٹ حاصل ہوئے جو کامیابی کیلئے درکار اقل ترین تعداد ہے ۔ راجپوت کو 38 ووٹ حاصل ہوئے تھے ۔ راجپوت کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹوں کی قدر کا تعین کرنے کیلئے تعصب سے کام لیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کو کسی ووٹ کے قبول یا مسترد کردینے کی ہدایت جاری کرے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT