Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا سے متھن چکرورتی مستعفی

راجیہ سبھا سے متھن چکرورتی مستعفی

نئی دہلی ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سے سیاستداں بن جانے والے متھن چکرورتی جنہیں ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کیلئے منتخب کیا تھا ، آج خرابی صحت کی بناء ایوان بالا سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نیبتایا کہ متھن نے اپنا استعفیٰ صدرنشین راجیہ سبھا کو پیش کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شاردھا اسکام میں ان کا نام بھی لیا جارہا تھا ۔ انہوں نے ایوان بالا کے اجلاسوں میں صرف 3 دن ہی شرکت کی تھی ۔ متھن چکرورتی نے صدرنشین کو موسومہ استعفیٰ نامہ میں بتایا کہ خرابی صحت کی بناء پر وہ راجیہ سبھا میں اپنا فریضہ ادا کرنے سے قاصر ہیں، لہذا استعفیٰ دینے میں ہی عافیت تصور کرتے ہیں۔ متھن چکرورتی اپریل 2014 ء کو راجیہ سبھا کیلئے منتخب کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT