راجیہ سبھا میں اننت کمار کے ریمارک پر ہنگامہ

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )حکومت کو پشیمانی سے دوچار کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن نے آج راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر اننت کمار کے ریمارک کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر مجبور ہوکر مرکزی وزیر کو اپنے الفاظ واپس لینے پڑے ۔ اپوزیشن کا خیال ہے کہ مرکزی وزیر کے یہ ریمارک نہ صرف توہین آمیز ہے بلکہ پارلیمنٹ کے معیار کے مغائر ہے ۔ تنازعہ اس وقت پ

نئی دہلی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )حکومت کو پشیمانی سے دوچار کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن نے آج راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر اننت کمار کے ریمارک کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر مجبور ہوکر مرکزی وزیر کو اپنے الفاظ واپس لینے پڑے ۔ اپوزیشن کا خیال ہے کہ مرکزی وزیر کے یہ ریمارک نہ صرف توہین آمیز ہے بلکہ پارلیمنٹ کے معیار کے مغائر ہے ۔ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب مرکزی وزیر کمیکل و فرٹیلائزر اننت کمار نے جنتادل یو کے رکن کے سی تیاگی پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ ایوان کے اندر ہر کوئی کسانوں کے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتا ہے جبکہ تیاگی کو اپنی فکر لگی ہوئی ہے، انہیں کسانوں کی فکر نہیں ہے۔ تیاگی نے کسانوں کے مسائل پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے خاص طور پر عام آدمی پارٹی کی ریالی میں ایک کسان کی خودکشی کے خلاف احتجاج کے دوران حکمراں پارٹی کے خلاف بعض ریمارکس کئے اور سوال کیا کہ آیا حکومت نے کسانوں کی بھلائی کیلئے کچھ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی صدر کا بھی نام لیا جس پر مرکزی وزیر نے اعتراض کیا ۔ اننت کمار نے آخرکار اپنے الفاظ واپس لئے کیونکہ ڈپٹی چیر مین راجیہ سبھا پی جی کورین نے بھی اننت کمار کی ان کے ریمارکس پر سرزنش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT