Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان سے مودی کا مصافحہ

راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان سے مودی کا مصافحہ

نئی دہلی ۔ 26 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا کی کارروائی میں شرکت کرتے ہوئے مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین سے کھلے پن سے ملاقات کیاور فرداً فرداً مصافحہ بھی کیا ۔ مودی ایوان بالا کی کاروائی شروع ہونے سے چند منٹ قبل پہونچے اور سامنے کی صف میں موجود اپوزیشن قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے مصافحہ کیا ۔ انھوں نے کانگریس قائدین اے کے انتونی ، آنند شرما اور پرمود تیواری سے ہاتھ ملایا ۔ اس کے علاوہ مایاوتی اور ستیش مشرا بی ایس پی سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT