Tuesday , September 18 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی وداعی تقریب

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی وداعی تقریب

نئی دہلی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور دیگر 3 ارکان کی وداعی تقریب منعقد کی گئی ، وہ اپنے میعاد کی تکمیل پر ماہ فروری میں سبکدوش ہوں گے ۔ سیف الدین سوز ( کانگریس ) اور نیشنل کانفرنس کے 2 ارکان محمد شفیع اور جی این رتن پوری ماہ فروری میں سبکدوش ہوجائیں گے ۔ صدر نشین راجیہ سبھا مسٹر حامد انص

نئی دہلی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور دیگر 3 ارکان کی وداعی تقریب منعقد کی گئی ، وہ اپنے میعاد کی تکمیل پر ماہ فروری میں سبکدوش ہوں گے ۔ سیف الدین سوز ( کانگریس ) اور نیشنل کانفرنس کے 2 ارکان محمد شفیع اور جی این رتن پوری ماہ فروری میں سبکدوش ہوجائیں گے ۔ صدر نشین راجیہ سبھا مسٹر حامد انصاری نے مذکورہ ارکان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی کارروائی چلانے میں ان لوگوں نے غیر معمولی تعاون کیا تھا ۔ اور ایوان میں ان کی کمی کو محسوس کیا جائے گا ۔ تاہم ممکن ہے کہ وہ دوبارہ واپس نہیں آئیں گے ۔ تاہم وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے یہ امید ظاہر کی کہ غلام نبی آزاد واپس آسکتے ہیں ۔ مسٹر حامد انصاری نے سبکدوش ارکان سے نیک توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسری حیثیت سے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور اس خصوص میں ایوان کے تجربات اور معلومات کو بروکار لائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT