Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں بی جے پی ہنوز اکثریت سے محروم ، علاقائی جماعتوں کی کلیدی اہمیت برقرار

راجیہ سبھا میں بی جے پی ہنوز اکثریت سے محروم ، علاقائی جماعتوں کی کلیدی اہمیت برقرار

نئی دہلی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی 57 نشستوں کیلئے دو سالہ انتخابات کے تازہ ترین مرحلہ کے  نتائج سے حکمراں این ڈی اے کو اگرچہ اپوزیشن یو پی اے پر معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ جس کے باوجود اس (حکومت) کو اپنے بل بوتے پر کسی اہم قانون سازی کیلئے درکار اکثریت حاصل نہیں ہوسکی ہے اور درکار تائید کے حصول کیلئے علاقائی جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا جو بدستور کلیدی موقف میں رہیں گی ۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں علاقائی جماعتوں کے 89 ارکان ہیں اور ان کی مشترکہ تعداد کسی تبدیلی کے بغیر سابقہ موقف پر برقرار ہے ۔ مزید چار نشستوں کے فائدہ کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے ارکان کی تعداد 19 ہوگئی ہے ۔ جے ڈی (یو) اور آر جے ڈی ارکان کی تعداد 12 ہے ۔ ترنمول کانگریس اور آل انڈیا اناڈی ایم کے کے فی کس 12 ارکان ہیں ۔ بی ایس پی کے 6 ، سی پی آئی (ایم) کے 8 ، بی جے ڈی کے 7 اور ڈی ایم کے کے 15 ارکان ہیں ۔ تازہ ترین انتخابات کے بعد 245 رکنی ایوان میں این ڈی اے ارکان کی تعداد پانچ کے اضافہ کے ساتھ 74 ہوگئی ہے ۔ اپوزیشن یو پی اے کے ارکان کی تعداد تین کی کمی کے ساتھ 71 تک گھٹ گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT