Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے دوران وزیر داخلہ شنڈے کا تحفظ

راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے دوران وزیر داخلہ شنڈے کا تحفظ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے موقع پر تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان اور مسٹر وی ہنمنت راؤ کے علاوہ دوسرے ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ارکان نے مرکزی وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے کو مکمل تحفظ فراہم کیا ۔ تلگو دیشم اور ترنمول کانگر

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجیہ سبھا میں تلنگانہ بل کی پیشکشی کے موقع پر تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان اور مسٹر وی ہنمنت راؤ کے علاوہ دوسرے ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ارکان نے مرکزی وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے کو مکمل تحفظ فراہم کیا ۔ تلگو دیشم اور ترنمول کانگریس کے ارکان نے وزیر داخلہ پر جھپٹنے اور ان کے ہاتھ سے بل کی کاپیاں چھین لینے کی کوشش کی ۔ حالت کو بگڑتے ہوئے دیکھ کر ڈپٹی چیرمین مسٹر کورئین نے تھوڑی دیر کے لیے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی ۔ علاقہ تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والی تلگو دیشم کی رکن راجیہ سبھا مسز جی سدھارانی علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پوڈیم کے قریب پلے کارڈ تھام کر احتجاج کررہی تھی جب کہ تلگو دیشم سیما آندھرا کے دو ارکان راجیہ سبھا مسٹر سی ایم رمیش اور مسٹر سجنا چودھری تلنگانہ کے خلاف ریاست کو متحد رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کررہے تھے ۔

ترنمول کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا بھی آندھرا پردیش کو تقسیم کرنے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے ۔ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے جب تلنگانہ کا بل پیش کررہے تھے اس وقت ایوان میں تھوڑی دیر کے لیے حالات کشیدہ ہوگئے ۔ تلگو دیشم اور ترنمول کانگریس پارٹی کے ارکان لپک کر وزیر داخلہ کے قریب پہونچے اور ان کے ہاتھ سے تلنگانہ بل کے پیپرس چھین لینے کی کوشش کی لیکن ایم اے خان اور وی ہنمنت راؤ نے ان کی کوشش کو ناکام بنادیا اور دوسرے ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ارکان راجیہ سبھا نے مسٹر شنڈے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ان کا مکمل تحفظ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT