Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں جیہ بچن و دیگر کا حلف

راجیہ سبھا میں جیہ بچن و دیگر کا حلف

نئی دہلی ۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ سے پارلیمنٹرین بننے والی جیہ بچن اور بی جے پی کے بھوپندر یادو راجیہ سبھا کے ایک درجن نومنتخب یا دوبارہ منتخب ارکان میں شامل ہیں جنھوں نے آج رکنیت کا حلف لیا ۔ گزشتہ ماہ ایوان بالا کیلئے منعقدہ انتخابات میں منتخب یا دوبارہ منتخب 58 ارکان میں سے 41 نے گزشتہ روز حلف لیاتھا اور آج 12 نے حلف لیا۔ تاہم وزیر فینانس ارون جیٹلی آج بھی حلف نہیں لے پائے ۔ گجرات سے بطور ایم پی اُن کی میعاد 2 اپریل کو ختم ہوگئی اور انھیں ایوان بالا کیلئے اس مرتبہ اُترپردیش سے منتخب کیا گیاہے۔ جیٹلی آج ارکان کی حلف برداری کے موقع پر ایوان میں موجود نہیں تھے ۔

TOPPOPULARRECENT