Tuesday , June 26 2018
Home / ہندوستان / راجیہ سبھا میں لکڑ ہاروں کے قتل کو موضوع بحث بنانے کی کوشش

راجیہ سبھا میں لکڑ ہاروں کے قتل کو موضوع بحث بنانے کی کوشش

نئی دہلی ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا میں آج جاریہ ماہ آندھرا پردیش میں پولیس کی جانب سے 20 لکڑہاروں کی ہلاکت کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی ڈی راجہ ( سی پی آئی ) نے کہا کہ انہوں نے 7 اپریل کو آندھرا پردیش میں 20 لکڑہاروں کے سفاکانہ قتل کے مسئلہ پر بحث کرنے قاعدہ 267 کے تحت نوٹس دی ہے اور یہ مطا

نئی دہلی ۔ 24 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راجیہ سبھا میں آج جاریہ ماہ آندھرا پردیش میں پولیس کی جانب سے 20 لکڑہاروں کی ہلاکت کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ۔ اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی ڈی راجہ ( سی پی آئی ) نے کہا کہ انہوں نے 7 اپریل کو آندھرا پردیش میں 20 لکڑہاروں کے سفاکانہ قتل کے مسئلہ پر بحث کرنے قاعدہ 267 کے تحت نوٹس دی ہے اور یہ مطالبہ کیا کہ ایوان میں دیگر امور کو معطل کر کے اس مسئلہ پر فی الحال بحث کروائی جائے ۔ جس پر نائب صدرنشین پی جے کورین نے سی پی آئی رکن سے کہا کہ اس مسئلہ پر تحریک توجہ دہانی کی نوٹس پیش کریں تاکہ صدر نشین غور و خوض کرسکیں ۔ دریں اثناء ڈیرک اوبرین ( ٹی ایم سی ) نے کہا کہ انٹرنٹ غیر جانبداری پر تحریک توجہ دہانی پر 6 مئی سے قبل قبول کرلی جائے ۔ قبل ازیں صدر نشین حامد انصاری نے بہار میں 21 اپریل کو طوفانی آندھی کے سبب 48 افراد کی ہلاکتوں کا حوالہ دیا اور بتایا کہ قیمتی جانوں اور املاک کا اتلاف المناک ہے ۔ جس کے ساتھ ارکان اپنی نشستوں پر خاموش بیٹھ گئے ۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور مختار عباس نقوی نے راجیہ سبھا عمارت کی تزئین نو کے دوران قدیم ڈھانچہ اور تاریخی ورثہ کی حفاظت پر اسٹاف کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ نیچے فرش سے لے کر بلند چھت تک بغیر کسی نقصان کے احتیاط کے ساتھ تزئین نو کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ کی کارروائی میں ریلوے تصرف بل ، رئیل اسٹیٹ ( ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ ) بل پر بحث کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT