Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / راجیہ سبھا میں نہیں توسچن فیس بک پر تقریر کردی

راجیہ سبھا میں نہیں توسچن فیس بک پر تقریر کردی

نئی دہلی۔22 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) بھارت رتن سچن تندولکر راجیہ سبھا میں اپنی پہلی تقریر ایوان میں چل رہے تعطل اور ہنگامے کی وجہ سے نہیں دے سکے تو ایک دن بعد انہوں نے اپنی بات ملک بھر میں پہنچانے کیلئے سوشل ویب سائٹ فیس بک پر کہی۔ سابق ہندستانی عظیم بیٹسمین سچن کو اپریل 2012 میں راجیہ سبھا کا نامزد رکن منتخب کیا گیا تھا لیکن اتنے برسوں میں پہلی بار انہوں نے ایوان بالا میں اپنی پہلی تقریر کرنے کا سوچا حالانکہ یہ سب منصوبہ کے تحت نہیں ہو سکا اور اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے سابق کرکٹر اپنی تقریر کا ایک لفظ بھی نہیں بول سکے ۔ماسٹر بلاسٹر نے آج سوشل ویب سائٹ فیس بک پر ملک میں کھیلوں کی صورت حال اور بچوں کے کھیل موضوع پرمبنی اپنی وہی تقریر پیش کی جو وہ ایک دن قبل ایوان بالا میں کرنے والے تھے۔ سچن نے ایک ویڈیو فیس بک پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ سادہ کپڑوں میں کاغذ ہاتھ میں لئے دکھائی دے اور اپنی تقریر پڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا میں کئی باتیں کل کہنا چاہتا تھا لیکن کہہ نہیں پایا۔ میں ہندستان کو اسپورٹس کھیلنے والے ممالک کی طرح بنتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ ضروری ہے کہ اس کیلئے بدلتے ہندستان اور نوجوانوں کی فٹنس پر توجہ دی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT