Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں وزراء کا تعارف

راجیہ سبھا میں وزراء کا تعارف

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے وزراء کونسل کے 44 ارکان کے منجملہ 43 ارکان کو راجیہ سبھا میں متعارف کیا۔ صرف منسٹر آف اسٹیٹ برائے بھاری صنعتیں پون رادھا کرشنن کا تعارف اس لئے نہیں کروایا گیا کیونکہ وہ غیرحاضر تھے۔ جن اہم وزراء کو متعارف کیا گیا ان میں وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیرخارجہ سشماسوراج، وزیر برائے پارلیمانی امور و شہری ترقیات وینکیا نائیڈو کے نام قابل ذکر ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اس وقت ایوان میں داخل ہوئے جب ان کا تعارف تقریباً مکمل ہوچکا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تمام وزراء کا تعارف ہندی زبان میں پیش کیا۔

شیبوسورین کی لوک سبھا رکن کی حیثیت سے حلف برداری
نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ مکتی مورچہ چیف شیبوسورین جو جھارکھنڈ کے ڈومکا حلقہ رائے دہی سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں، نے آج بطور رکن لوک سبھا عہدہ کا حلف لیا۔ 70 سالہ شیبوسورین مرکزی وزیر کے علاوہ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ سب سے پہلے لوک سبھا کیلئے ان کا انتخاب 1980ء میں عمل میں آیا تھا اس کے بعد 1989، 1991ء اور 1996ء میں انہیں پر منتخب کیا گیا۔ 2002ء میں راجیہ سبھا کے لئے ان کا انتخاب عمل میں آیا تھا لیکن اسی سال ضمنی انتخابات میں ڈمکا حلقہ رائے دہی سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے پر انہوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا اور 2004ء میں ان کا دوبارہ انتخاب عمل میں آیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT