Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں وزراء کی غیرحاضری پر وینکیا نائیڈو برہم

راجیہ سبھا میں وزراء کی غیرحاضری پر وینکیا نائیڈو برہم

نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرنشین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو نے آج وزراء پر ناراضگی ظاہر کی کہ وہ ایوان میں بروقت حاضر نہیں ہورہے ہیں جبکہ ان کے نام کے ساتھ ایوان کی کارروائی کے ایجنڈہ کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔ وزیرتیل دھرمیندر پردھان اور وزیرسیاحت کے جے الفونس کی غیرحاضری پر وینکیا نائیڈو نے ناراضگی ظاہر کی جب طئے شدہ ایجنڈہ کے مطابق ان سے متعلق ایوان کی کارروائی کیلئے ان کا نام کرسی صدارت کی طرف سے کیا گیا ، تب وہ ایوان میں موجود نہیں تھے۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اگر بعض وزراء کو دیگر مصروفیات ہیں تو انہیں اپنے سے متعلق کاغذات کارروائی پیش نہیں کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT