Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں 3 نو منتخبہ ارکان کا حلف سابق ارکان کی موت پر اظہار تعزیت

راجیہ سبھا میں 3 نو منتخبہ ارکان کا حلف سابق ارکان کی موت پر اظہار تعزیت

نئی دہلی ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر کانگریس لیڈر ویلار روی راجیہ سبھا کے لیے نو منتخبہ 3 ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے آج حلف لیا ، روی کے علاوہ آئی یو ایم ایل ریاستی سکریٹری پی وی عبدالوہاب اور سی پی ایم قائد کے راگیش جو کہ حال ہی میں ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔ انگریزی زبان میں حلف لیا جس کے ساتھ ہی تمام ارکان نے میزیں

نئی دہلی ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر کانگریس لیڈر ویلار روی راجیہ سبھا کے لیے نو منتخبہ 3 ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے آج حلف لیا ، روی کے علاوہ آئی یو ایم ایل ریاستی سکریٹری پی وی عبدالوہاب اور سی پی ایم قائد کے راگیش جو کہ حال ہی میں ایوان بالا کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔ انگریزی زبان میں حلف لیا جس کے ساتھ ہی تمام ارکان نے میزیں تھپتھپا کر انہیں مبارکباد پیش کی اور صدر نشین حامد انصاری نے مصافحہ کر کے پرتپاک خیر مقدم کیا ۔ مختلف جماعتوں کے قائدین نے بھی انہیں مبارکباد دی ۔ بعد ازاں سابقہ وزیراعظم سنگاپور لی کیون یو اور راجیہ سبھا کے 5 سابق ارکان کی موت پر تعزیت اظہار کیا گیا ۔ صدر نشین حامد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ لی ایک عظیم مدبر اور دور اندیش قائد تھے اور سنگاپور سٹی کو گلوبل ٹریڈ اینڈ فینانشیل سنٹر میں تبدیل کرنے کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیا تھا ۔ ان کی موت سے نہ صرف سنگاپور بلکہ اقطاع عالم کو نقصان پہنچا ہے جب کہ منا بھائی پٹیل نے اپریل 1978 تا اپریل 1984 گجرات سے راجیہ سبھا میں نمائندگی کی تھی اور ان کی موت بعمر 94 سال 27 مارچ ہوگئی ۔ غفران اعظم کا بعمر 71 سال 12 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ جنہوں نے مدھیہ پردیش سے دو میعاد کے لیے جون 1989 تا اپریل 1994 اور اپریل 1994 تا اپریل 2000 نمائندگی کی تھی ۔ للت کشور چتورویدی راجستھان سے جون 2004 تا جولائی 2010 راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے ۔ وہ بعمر 83 سال 5 اپریل کو چل بسے ۔ جیرلی ای تریانگ نے اپریل 1984 تا اپریل 1990 میگھالیہ سے نمائندگی کی تھی اور ان کی موت 9 اپریل کو بعمر 92 سال ہوگئی ۔ غلام رسول کار کا بعمر 93 سال 10 اپریل کو انتقال ہوگیا وہ 1951 میں دستور ساز اسمبلی کے رکن اور مئی 1984 تا دسمبر 1987 راجیہ سبھا کے لیے نامزد رکن تھے ۔ ایوان میں آج تمام ارکان نے دو منٹ کی خاموشی منا کر تعزیت کا اظہار کیا ۔ علاوہ ازیں صدر نشین راجیہ سبھا حامد انصاری نے کینیا کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں دہشت گردانہ حملوں میں 148 افراد بشمول طلباء کی بہیمانہ ہلاکتوں ، چھتیس گڑھ میں ماویسٹوں کے ہاتھوں 13 پولیس ملازمین کی ہلاکت کی مذمت کی جبکہ اسرو سائنسدانوں اور ٹینس کھلاڑی سائنا نہوال اور ثانیہ مرزا کو شاندار مظاہرہ پر مبارکباد پیش کی گئی ۔۔

راجیہ سبھا کے 3 سبکدوش ارکان کی وداعی تقریب
نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جذبہ خیرسگالی کا غیرمعمولی مظاہرہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا میں آج سبکدوش 3 ارکان بشمول سی پی ایم کے پی راجیو کی غیرموجودگی میں پرجوش انداز میں وداع کیا گیا اور سیاسی وابستگیوں کے قطع نظر قائدین نے سبکدوش ارکان کو دوبارہ نامزد کرنے کا متعلقہ پارٹیوں سے اپیل کی۔ راجیو، ایم پی اچھوتن ، سی پی آئی اور ویلار روی (کانگریس) کی 6 سالہ میعاد 21 اپریل کو ختم ہوگی اور راجیہ سبھا کا اجلاس آج صبح شروع ہوتے ہی نرشی اگروال (ایس پی) نے سبکدوش ارکان کی وداعی تقریب پر توجہ مبذول کروائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT