Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں 3 کہنہ مشق قائدین کی وداعی

راجیہ سبھا میں 3 کہنہ مشق قائدین کی وداعی

نئی دہلی 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا نے آج 3 کہنہ مشق ارکان کرن سنگھ، جناردھن دیویدی اور پرویز ہاشمی کو وداعی دی جو جاریہ ماہ کے اواخر میں سبکدوش ہوجائیں گے۔ دونوں فریقین کے مقربین نے ایوان کی کارروائی کو اُن کی دین کی دل کھول کر ستائش کی۔ تمام تینوں ارکان پارلیمنٹ دہلی سے منتخب ہوئے تھے۔ اُن کی وداعی سرمائی اجلاس کے آخری دن یعنی آج منعقد کی گئی جبکہ اُن کی سبکدوشی کی تاریخ 27 جنوری ہے۔ قائد اپوزیشن سینئر کانگریس قائد غلام نبی آزاد نے کہاکہ اُن کی پارٹی کے کہنہ مشق ساتھی کرن سنگھ ریاست جموں و کشمیر کے 16 سال کی عمر میں راجہ بنے تھے اور غالباً دنیا کے سب سے کم عمر راجہ تھے جنھوں نے یہ عہدہ حاصل کیا تھا۔ ہاشمی وداعی تقریب کے وقت ایوان میں موجود نہیں تھے اپنے 57 سالہ سیاسی کیرئیر میں 86 سالہ کرن سنگھ کو تمام وزرائے اعظم پنڈت نہرو سے مودی تک تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

TOPPOPULARRECENT