Wednesday , August 15 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا نشستوں کیلئے جنوری میں امیدواروں پر غور : عآپ

راجیہ سبھا نشستوں کیلئے جنوری میں امیدواروں پر غور : عآپ

نئی دہلی 17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی امکان ہے کہ راجیہ سبھا کی تین نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں پر جنوری کے پہلے ہفتے میں غور کریگی ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ راجیہ سبھا نشستوں کیلئے پارٹی سے باہر کے افراد کی تلاش میں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ پارٹی میں راجیہ سبھا نشستوں کیلئے کئی دعویدار ہیں ۔ یہاںوسط جنوری میں انتخاب ہونے والا ہے ۔ راجیہ سبھا انتخاب کے مسئلہ پر پارٹی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اسی لئے اس پر فیصلہ کو موخر کیا گیا ہے ۔ پارٹی قیادت سے ٹکراؤ رکھنے والے کمار وشواس کو طاقتور دعویدار سمجھا جا رہا ہے تاہم اب چونکہ اروند کجریوال سے ان کے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اس لئے ان کے امکانات کم قرار دئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آشوتوش و سنجے سنگھ بھی دعویداروں میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT