Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

راجیہ سبھا کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

نئی دہلی ، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کا اجلاس آج 12 بلز کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہوگیا جبکہ اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ اور آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملت تنازعہ پر رخنہ اندازی کے سبب 19 گھنٹے ضائع ہوگئے۔ یہ اجلاس 25 اپریل کو شروع ہوا تھا اور اسے آج آخری دن سبکدوش 53 ارکان کو وداعی تقریب کے بعد غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس میں منظورہ اہم بلز میں فینانس بل، انالوینسی اینڈ بینکر پٹسی بل شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کانگریس کی شدید مزاحمت کی وجہ سے GST بل پھر ایک بار لیت و لعل کا شکار ہوگیا۔ اگرچہ ایوان بالا کا اجلاس 69 گھنٹے منعقد ہوا لیکن کارروائی میں خلل کے باعث 19 گھنٹے ضائع ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT