Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / راجیہ سبھا کیلئے تلگو دیشم کے دو امیدواروں کے ناموں کو قطعیت

راجیہ سبھا کیلئے تلگو دیشم کے دو امیدواروں کے ناموں کو قطعیت

امراوتی۔ 11 مارچ (این ایس ایس) تلگو دیشم پارلیمانی پارٹی نے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کو آج قطعیت دے دی۔ اس پارٹی کے صدر اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اس ریاست سے راجیہ سبھا کی دو نشستوں کے لئے سی ایم رمیش اور کناکا میڈالا رویندر کمار کو اپنی پارٹی امیدوار نامزد کیا۔ رمیش راجیہ سبھا کے موجودہ رکن بھی ہیں۔ رویندر کمار تلگو دیشم پارٹی کے قانونی شعبہ کے سربراہ کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ باور کیا جاتا ہے کہ تیسری نشست اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس کے لئے چھوڑ دی گئی ہے۔ رویندر کمار ایک سرکردہ وکیل ہیں جنہوں نے راج شیکھر ریڈی دور حکومت میں چندرا بابو کے مقدمات کی پیروی کی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT