Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / راجیہ سبھا کیلئے منتخب تین ارکان کی گاندھی بھون میں تہنیت

راجیہ سبھا کیلئے منتخب تین ارکان کی گاندھی بھون میں تہنیت

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بی ستیہ نارائنا نے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے والے کانگریس کے تینوں امیدواروں کو گاندھی بھون میں تہنیت پیش کی۔ پارٹی فیصلے کے خلاف ٹی آر ایس کے امیدوار ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو ووٹ دینے والے کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر نرساریڈی کے خلاف ہائی کمان کو شکایت کی اور کسی بھی امیدوا

حیدرآباد ۔ 8 فبروری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بی ستیہ نارائنا نے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے والے کانگریس کے تینوں امیدواروں کو گاندھی بھون میں تہنیت پیش کی۔ پارٹی فیصلے کے خلاف ٹی آر ایس کے امیدوار ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو ووٹ دینے والے کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر نرساریڈی کے خلاف ہائی کمان کو شکایت کی اور کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے والے کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر ڈی وینکٹیشور راؤ کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آج گاندھی بھون میں صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر بی ستیہ نارائنا نے راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہونے والے مسٹر ایم اے خان مسٹر ٹی سبی رام ریڈی اور ڈاکٹر کے وی پی رامچندر راؤ کو تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر ریاستی وزراء مسٹر ڈی ناگیندر، مسٹر پی لکشمیا، مسٹر اے رام نارائن ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر صدر پردیش کانگریس کمیٹی نے کانگریس کے تینوں امیدواروں کو ووٹ دینے والے ارکان اسمبلی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ تینوں امیدواروں نے کانگریس پارٹی کے استحکام میں اہم رول ادا کیا ہے۔ پارٹی نے تجربہ کار قائدین کی خدمات سے پھر ایک بار استفادہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے امیدوار مسٹر ایم اے خان کو ووٹ دینے کے بجائے اسمبلی حلقہ گجویل کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے رکن اسمبلی نے ٹی آر ایس کے امیدوار ڈاکٹر کے کیشو راؤ کو ووٹ دیا ہے جس کا پارٹی سخت نوٹ لیا ہے اور کانگریس ہائی کمان سے ان کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر مسز پرندیشوری کے شوہر کانگریس کے رکن اسمبلی مسٹر ڈی وینکٹیشور راؤ نے ’’ان میں کوئی نہیں‘‘ کواختیار کرتے ہوئے تمام امیدوار کو مسترد کردیا۔ پارٹی اس کا جائزہ لے رہی ہے، جس کا بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ کانگریس کے تینوں منتخب امیدواروں نے پارٹی اور انہیں ووٹ دینے والے تمام ارکان اسمبلی سے اظہارتشکر کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کیلئے کام کرنے اور کارکنوں کو ہمیشہ دستیاب رہنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT