Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کیلئے پیوش گوئل اور چدمبرم بلا مقابلہ منتخب

راجیہ سبھا کیلئے پیوش گوئل اور چدمبرم بلا مقابلہ منتخب

ممبئی ۔ 3 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر توانائی پیوش گوئل اور سینئیر کانگریس لیڈر و سابق وزیر فینانس پی چدمبرم آج مہاراشٹرا سے راجیہ سبھا کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی مہلت آج دوپہر ختم ہوگئی اور راجیہ سبھا کی 6 مخلوعہ نشستوں کیلئے ساتواں امیدوار مقابلہ میں نہیں تھا ۔ جس کے باعث تمام امیدواروں کو ایوان بالا کیلئے منتخب قرار دیا گیا ۔ ودھان بھون کے ایک سینئیر عہدیدار نے آج یہ اطلاع دی ۔ دیگر منتخب امیدواروں میں پرفل پاٹل ( این سی پی ) بی جے پی کے ونئے ششرابودھے اور وکاس مہاتمے اور شیوسینا کے سنجے راوت شامل ہیں جنہوں نے 2 سالہ انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیاں داخل کئے ہیں ۔ دریں اثناء 10 امیدوار بشمول سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا نارائن رانے کو قانون ساز کونسل کیلئے بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا جبکہ دیگر 2 امیدواروں پرساد لاڈ اور منوج کوٹک نے آج مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT