Saturday , December 15 2018

راجیہ سبھا کی 10 نشستوں کیلئے انتخابات منسوخ

نئی دہلی ۔22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج راجیہ سبھا کی دس نشستوں کیلئے 8 جون کو منعقد شدنی انتخابات منسوخ کردیئے ۔ جولائی میں صدارتی انتخابات اور 3 جون سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین چیلنج کے آغاز کی وجہ سے تواریخ آپس میں ٹکرا رہی تھی چنانچہ الیکشن کمیشن نے 16 مئی کو جاری کردہ اعلامیہ سے دستبرداری اختیار کرلی جس میں گوا ، گجرات اور مغربی بنگال راجیہ سبھا نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا ۔ کمیشن نے کہاکہ نئی تواریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی ، سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور دیگر ارکان کی میعاد جولائی و اگسٹ میں ختم ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT