Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کے تعطل کیلئے بی جے پی ذمہ دار : کانگریس

راجیہ سبھا کے تعطل کیلئے بی جے پی ذمہ دار : کانگریس

نئی دہلی 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج بی جے پی کو راجیہ سبھا کے تعطل کے لئے ذمہ دار قرار دیا، جس کے سبب تین طلاق بِل پیش نہ کیا جاسکا۔ اپوزیشن پارٹی نے برسر اقتدار جماعت کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ پارلیمنٹ کو ’’ربر اسٹامپ‘‘ کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ ملک کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام نے دیکھا کہ وزراء ایوان کی کارروائی مفلوج کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں گزشتہ تین دن تعطل چھایا رہا اور تین طلاق کا بِل ایوان میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ اُنھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بی جے پی ہی راجیہ سبھا میں کارروائی مفلوج ہونے کی ذمہ دار ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مرکزی وزراء اور برسر اقتدار پارٹی کے ایم پیز راجیہ سبھا میں نشستوں سے ہٹ کر کھڑے ہوکر پارلیمنٹ کی کارروائی کو روکتے پائے گئے۔

TOPPOPULARRECENT