Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کے لیے مرکزی وزراء کا پرچہ نامزدگی کا ادخال

راجیہ سبھا کے لیے مرکزی وزراء کا پرچہ نامزدگی کا ادخال

چندی گڑھ ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزراء بریندر سنگھ اور سریش پربھو جنہیں بی جے پی نے ہریانہ میں راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کے لیے نامزد کیا ہے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر منوہر لال کھتر اور ریاستی وزراء ، پارٹی کے ارکان اسمبلی موجود تھے ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی ۔ انتخابات ناگزیر ہونے کی صورت میں 5 دسمبر کو رائے دہی کروائی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کردیا جائے گا ۔۔

راجیہ سبھا سے یو پی اے کا
متنازعہ بل واپس لے لیا گیا
نئی دہلی ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج راجیہ سبھا سے ایک بل واپس لے لیا جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں ایسے ادارہ کی تشکیل ہے جو موجودہ ریگولیٹری باڈیز جیسے یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای اور این سی ٹی ای کو غیراہم بنا سکتے تھے۔ اس طرح حکومت نے اپنی پیشرو یو پی اے کی جانب سے متنازعہ اقام کو منسوخ کردیا ہے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کی جانب سے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق بل2011ء سے دستبرداری اختیار کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT