Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / راج ببر استعفا دینے تیار، ناکامی کی اخلاقی ذمہ داری قبول

راج ببر استعفا دینے تیار، ناکامی کی اخلاقی ذمہ داری قبول

نئی دہلی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ اترپردیش کانگریس راج ببر نے آج مستعفی ہوجانے کی پیشکش کرتے ہوئے ریاست میں انتخابی ناکامی کیلئے اخلاقی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ پارٹی میں تنظیمی تبدیلیوں اور ذمہ داری طے کرنے کے مطالبات ہورہے ہیں۔ راج ببر نے بھی پارٹی کو تقویت دینے کیلئے تنظیمی تبدیلیوں کی ضرورت پر راہول گاندھی کے تاثر سے اتفاق کیا لیکن نائب صدر کانگریس کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ ایک یا دو انتخابات میں ناکامیوں پر قیادت نہیں تبدیل کردی جاتی ہے۔ راج ببر نے پارلیمنٹ احاطے میں میڈیا والوں کو بتایا: ’’میں اترپردیش میں پارٹی کی شکست کیلئے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ مجھے ذمہ داری دی گئی تھی لیکن میں اسے پوری نہ کرسکا۔ میں توقعات پر کھرا نہیں اتر سکا۔ جو بھی ضرورت ہو میں کروں گا۔‘‘ راج ببر نے کہا کہ ہمارے قومی قائدین نے یو پی کے بشمول پانچ ریاستوں میں سخت محنت کی جہاں چناؤ ہوئے۔ ’’ہم یو پی جیتنے میں ناکام ہوئے۔ قیادت نظریہ ہوتی ہے۔ وہ ٹیم بناتے ہیں۔ ہماری ٹیم ناکام ہوئی۔‘‘
فضائیہ کا چیتک ہیلی کاپٹر الہ آباد میں حادثہ کا شکار
نئی دہلی، 15مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک چیتک ہیلی کاپٹر آج اتر پردیش کے الہ آباد کے نزدیک بامرولی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا اور الہ آباد میں بامرولی کے نزدیک اس میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد پائلٹ نے اسے اتارنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی اور ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ تاہم دونوں پائلٹ اس سے محفوظ طور پر نکلنے میں کامیاب رہے ۔ اس حادثے کے اسبا ب کا پتہ لگانے کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT