Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / راج ببر اورکانگریس کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

راج ببر اورکانگریس کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

بی جے پی کی ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ ‘‘ مہم کا عملی مظاہرہ، راہول کا طنز
وارناسی/ نئی دہلی ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائدین راج ببری اور پی ایل پونیا کو دیگر کئی پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ بنارس ہندو یونیورسٹی جانے کی کوشش کررہے تھے جہاں اچانک تشدد پھوٹ پڑا ۔ ضلع انتظامیہ نے تشدد کے پیش نظر وارناسی میںتمام کالجس اور یونیورسٹیز کو کل سے /2 اکٹوبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس نے ان 16 طلباء کو بھی حراست میں لے لیا جنہوں نے پولیس کارروائی کے خلاف دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا تھا ۔ اترپردیش کانگریس صدر راج ببر اور سابق رکن پارلیمنٹ پنیا کو پولیس نے روک لیا جبکہ وہ احتجاجی طلباء سے ملاقات کیلئے جارہے تھے ۔ کئی کانگریس کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ اس دوران نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے طالبات پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ زعفرانی جماعت کی ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ ‘‘ مہم کی عملی مظاہرہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT