Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / راج بھون ملازمین کیلئے مکانات کی تعمیر

راج بھون ملازمین کیلئے مکانات کی تعمیر

گورنر نے سنگ بنیاد رکھا، ریاستی حکومت 95.50 کروڑ روپئے خرچ کرے گی
حیدرآباد۔/17فبروری، ( سیاست نیوز) راج بھون ملازمین کیلئے مکانات تعمیر کرنے گورنر ریاست تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ان مکانات کا سنگ بنیاد رکھا۔ سوماجی گوڑہ حیدرآباد میں واقع راج بھون سے متصلہ اراضی پر یہ مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ راج بھون میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو راج بھون کیمپں میں ہی رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے185 فلائیٹس کے ساتھ 500 طلبہ کے پڑھنے کی گنجائش پر مشتمل اسکول بھی تعمیر کیا جائے گا۔ راج بھون ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ راج بھون ملازمین کیلئے ایک کمیونٹی ہال،پولیس اور دیگر سیکوریٹی اسٹاف کیلئے بیارکس بھی وہیں پر تعمیر کئے جائیں گے۔ ان تمام تعمیراتی کاموں کیلئے حکومت تلنگانہ اندازہ کے مطابق 95.50 کروڑ روپئے خرچ کرے گی ۔ اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ نے اب تک 87کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے جاری کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ستمبر سال 2017 تک ان تمام تعمیرات کو مکمل کرلینے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سنگ بنیاد تقریب میں لیڈی گورنر شریمتی ویملا نرسمہن کے علاوہ وزیر فینانس مسٹر ای راجندر ، وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ، وزیر صنعت مسٹر جے کرشنا راؤ، دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔ راج بھون کے احاطہ سے متصل اراضی پر ملازمین راج بھون کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے امکنہ جات کی تعمیر کیلئے آج منعقدہ تقریب سنگ بنیاد پر ملازمین راج بھون میں کافی مسرت پائی گئی اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT