Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / راج بھون میں آج ارضی گھنٹہ منایا جائے گا

راج بھون میں آج ارضی گھنٹہ منایا جائے گا

حیدرآباد /23 مارچ ( این ایس ایس ) ارتھ ہاوس انڈیا کی بیداری مہم کے موقع پر راج بھون میں ہفتہ 24 مارچ کو رات 8.30 بجے تا 9.30 بجے ارضی گھنٹہ منایا جائے گا ۔ سیارہ زمین کے تحفظ کیلئے بیداری مہم کے تحت ہر سال یہ ایونٹ ایک گھنٹہ کیلئے رات کے اوقات میں روشنی اور برقی آلات گل کرتے ہوئے منایا جاتا ہے ۔ راج بھون حکام نے ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل سے درخواست کی ہے کہ ایک گھنٹہ کیلئے اسٹاف کوارٹر ، دربار ہال ، نارتھ بلاک گیسٹ ہاوس و دیگر عمارات کو برقی سربراہی والے ٹرانسفارمر بند کردیں ۔

TOPPOPULARRECENT