Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / راج بھون میں آج رکھشا بندھن

راج بھون میں آج رکھشا بندھن

حیدرآباد۔/17اگسٹ، ( این ایس ایس ) بھائی بہن کو پیارمحبت کے رشتہ میں باندھنے والا روایتی ہندو تہوار رکھشا بندھن 18اگسٹ جمعرات کو راج بھون میں منایا جائے گا۔ گورنر کے پریس سکریٹری ڈی کرشنانند نے کہا کہ 11بجے دن تا دوپہر 12بجے منائے جانے والے اس تہوار میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور خاتون اول ویملا نرسمہن اس تہوار میں موجود رہیں گی۔ جنہیں توقع ہے کہ اسکولی بچے، طلبہ اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین راکھی باندھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT