Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / راج بھون میں گورنر کا ایٹ ہوم ، عوام کا مرکز توجہ،تلنگانہ و آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کا آمناسامنا ممکن

راج بھون میں گورنر کا ایٹ ہوم ، عوام کا مرکز توجہ،تلنگانہ و آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس کا آمناسامنا ممکن

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : یوم آزادی کے موقع پر 15 اگست کو راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کے روایتی ایٹ ہوم پر دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام کی توجہ مرکوز ہوگی ۔ دونوں تلگو ریاستوں کے گورنر کی حیثیت سے مسٹر نرسمہن کی جانب سے دونوں چیف منسٹرس اور دونوں ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے معززین کے لیے راج بھون حیدرآباد میں دیا جانے والا یہ دوسرا ایٹ ہوم ہوگا ۔ دونوں چیف منسٹرس این چندرا بابو نائیڈو اور کے چندر شیکھر راؤ کا گذشتہ سال ایٹ ہوم میں آمنا سامنا ہوا تھا اور انہوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا تھا لیکن اس سال گورنر کی جانب سے دئیے جانے والے ایٹ ہوم موجودہ سیاسی ماحول میں تمام کے لیے توجہ کا مرکز ہوگا ۔ اگرچیکہ دو چیف منسٹرس مختلف انتظامی مسائل جیسے برقی اور پانی میں حصہ داری وغیرہ پر ایک دوسرے کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ ایم ایل سی کے انتخابات کے موقع پر دونوں کے درمیان عداوت بڑھ گئی اور ان میں تلخیاں پیدا ہوگئیں ہیں ۔ گذشتہ دو ماہ سے دو ریاستوں میں سیاسی ماحول اس طرح کا ہوگیا ہے جس میں تلگو دیشم اور ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزامات اور جوابی الزامات عائد کئے جارہے ہیں ۔ جس میں وزراء اور منتخبہ نمائندے بھی شامل ہوگئے ہیں اور حالات اس قدر خراب ہوگئے ہیں کہ یہ معاملہ راج بھون اور راشٹرپتی تک بھی پہونچ گیا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا گورنر کے ایٹ ہوم تقریب میں دونوں چیف منسٹرس کا آمنا سامنا کس طرح ہوتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT