Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / راج بھون کے ٹیلی فون سسٹم کو ہیک کرنے کا انکشاف

راج بھون کے ٹیلی فون سسٹم کو ہیک کرنے کا انکشاف

حیدرآباد۔/21جنوری، ( پی ٹی آئی ) گورنر تلنگانہ وآندھرا پردیش کے دفتر راج بھون میں ٹیلی فون سسٹم کو نامعلوم افراد نے ہیک کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ ٹیلی فون سسٹم کا سرقہ کرنے کے بعد اس کا بیجا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ بی ایس این ایل نے گزشتہ ہفتہ اس کا پتہ چلایا جس کے بعد راج بھون کے عہدیداروں نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ غیر مجاز استعمال کی وجہ سے38,233روپئے کا بل موصول ہوا اور یہ رقم سسٹم کے ذمہ دار سے برآمد کی گئی۔ راج بھون سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرکس EPABX سسٹمس کا ذمہ دار گیٹ وے بزنس سلوشنس ہے اور وہ اضافی ایکسچینج کی تنصیب کے ذریعہ موجودہ EPABX سے مربوط کرنے کا کام کررہا تھا، یہ عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس ( سی آئی ڈی ) سی سنہا نے بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور متعلقہ عہدیداروں سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT