Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / راج ناتھ سنگھ سے گورنر جموں و کشمیر کی ملاقات

راج ناتھ سنگھ سے گورنر جموں و کشمیر کی ملاقات

کشمیر کی صورتحال اور سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تبادلہ خیال
نئی دہلی 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے گورنر این این ووہرہ نے یہاں مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ سے آج یہاں ملاقات کی۔ اس دوران اُنھوں نے پاکستانی فورسیس کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بشمول مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے وزیرداخلہ سے 30 منٹ کی ملاقات کے دوران وادی کشمیر میں پیدا شدہ صورتحال اور معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔ اُنھوں نے سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی، دراندازی کی کوششوں میں اضافہ اور وادی میں دہشت گردی کے واقعات کے بشمول مختلف مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں 12 اگسٹ کو پاکستانی فوج کی فائرنگ میں 40 سالہ عورت ہلاک ہوگئی تھی۔ پاکستان نے 13 اگسٹ کو چار مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ذریعہ کرشنا گھاٹی، نوشیرا اور مانکوٹ میں شلباری کی تھی جس کے نتیجہ میں چار جوان زخمی ہوگئے تھے۔ گورنر ووہرہ نے وزیرداخلہ سے کہاکہ صورتحال پر بدستور نظر رکھی جارہی ہے ۔ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ عوام میں اعتماد بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ سیول انتظامیہ عوامی ضروریات کی تکمیل پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔
.

TOPPOPULARRECENT