Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / راج ناتھ سنگھ ہولی نہیں منائیں گے

راج ناتھ سنگھ ہولی نہیں منائیں گے

نئی دہلی۔12مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے حملے میں مارے گئے مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کی وجہ سے اس سال ہولی نہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ایک سرکاری بیان میں یہاں آج کہا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ کے سکما میں فوجیوں کے شہید ہونے کی وجہ سے سنگھ اس سال ہولی نہیں منائیں گے ۔ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 12 جوان شہید ہو گئے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ سکما ضلع میں ہوئے نکسلی حملے میں سی آر پی ایف کے 12 جوان شہید ہو گئے تھے ۔نکسلیوں نے ہتھیار بھی لوٹ لئے تھے ۔ سی آر پی ایف کا دستہ جب کوتاچیرو گاؤں کے قریب جنگل میں تھا تب نکسلیوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایات پر مسٹر سنگھ نے کل رائے پور کا دورہ کیا۔
اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT