Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / راج ٹھاکرے نے ’’دھرتی کے لال‘‘ کا مسئلہ اٹھایا

راج ٹھاکرے نے ’’دھرتی کے لال‘‘ کا مسئلہ اٹھایا

تھانے 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)’’بیرونی افراد ‘‘کی مخالفت میں شدت پیدا کرتے ہوئے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ ضلع تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی آمد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ جانے مہاراشٹرا خاص طور پر ضلع تھانے کہاں جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے افراد اراضی پر ناجائز قبضوں کے بش

تھانے 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)’’بیرونی افراد ‘‘کی مخالفت میں شدت پیدا کرتے ہوئے ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے آج کہا کہ ضلع تھانے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی آمد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ جانے مہاراشٹرا خاص طور پر ضلع تھانے کہاں جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے افراد اراضی پر ناجائز قبضوں کے بشمول ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ وہ ایم این ایس کے کلیان لوک سبھا نشست کے امیدوار پرمود پاٹل کی تائید میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ دھرتی کے لال کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق چیف منسٹر گوا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جنہوں نے کہا تھا کہ ساحلی ریاست نہیں چاہتی کہ بہار سے بھکاریوں سے بھری ہوئی ٹرینیں یہاں آئیں تاہم جہاں تک راج ٹھاکرے کا سوال ہے حکومت نے 94 فوجداری مقدمات درج کئے ہیں ۔ یہ دو عملی کیوں ؟راج ٹھاکرے نے قومی ذرائع ابلاغ پر تعصب کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ بہاریوں کے آسام میں مظالم کو پوری طرح نظر انداز کررہے ہیں جبکہ انہیں الگ تھلگ کررہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT