Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / راج ٹھاکرے کا مودی پر کارٹون

راج ٹھاکرے کا مودی پر کارٹون

ممبئی، 25ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے فیس بک پر مودی کاایک کارٹون پوسٹ کیا ہے ، یہ کارٹون خود راج ٹھاکرے کی طرف سے بنا یاگیا تھا، راج نے حال ہی میں ایک بڑے پروگرام میں اپنے سرکاری فیس بک کا صفحہ شروع کیا۔ راج کے کارٹون میں مافیا ڈان داؤد ابراہیم پاکستان کی سرحد سے مودی کو کھینچ کر ہندوستان کی سرحد میں لارہا ہے اور وزیراعظم مودی کہہ رہے دیکھو میں لایا نہ کھینچتے ہوئے۔ راج ٹھاکرے نیاس کا کیپشن مراٹھی اور انگریزی میں لکھا اور عنوان لگایا ہے کہ ‘یہی سچائی ہے ۔ راج نے اپنا فیس بک اکانٹ شروع کرتے ہوئے ،یک بیان میں کہا کہ داؤد خود بھارت آنا چاہتا ہے لیکن مودی اسے ہندوستان لاکراپنی پیٹھ تھپتھپانا چاہتے ہیں۔
راج ٹھاکرے اھنے چچا بال ٹھاکرے کی طرح ایک کارٹونسٹ ہیں۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT