Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / راج ٹھاکرے کی اہلیہ کو پالتو کتوں نے کاٹ دیا چہرہ لہولہان، 65 ٹانکے اور پلاسٹک سرجری کی گئی

راج ٹھاکرے کی اہلیہ کو پالتو کتوں نے کاٹ دیا چہرہ لہولہان، 65 ٹانکے اور پلاسٹک سرجری کی گئی

ممبئی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے کے دو کتوں نے ان کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب دو گھریلو کتے گریٹ ڈینس اور بانڈ نے شرمیلا کے چہرے کو بری طرح کتر دیا جبکہ راج ٹھاکرے اس وقت دادر میں واقع اپنے گھر میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ شرمیلا کے چہرے سے خون بہنے لگا اور انہیں فوری قریبی ہندوجا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی اور ان کے چہرے پر 65 ٹانکے دیئے گئے۔ بعدازاں آج شرمیلا کے چہرے کی پلاسٹک سرجری کی گئی ۔بتایا جاتا ہیکہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ ان کتوں نے چہرے کو بری طرح کتر دیا تھا یہاں تک کہ ان کا چہرہ لہولہان ہوگیا اور چہرہ کی ہڈی دکھائی دے رہی تھی۔ راج ٹھاکرے اور شرمیلا کتوں کے کافی شوقین ہیں۔ اس کے باوجود پالتو کتوں کے کاٹنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ ان کے گھر میں ایک اور کتا بھی ہے جس کا نام جیمس ہے۔

TOPPOPULARRECENT