Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / راج ٹھاکرے کی شرد پوار سے ملاقات

راج ٹھاکرے کی شرد پوار سے ملاقات

ممبئی 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار سے ملاقات کی جبکہ کل ان کی پارٹی کی ایک ریلی منعقد ہونے والی ہے ۔ بعد ازاں ٹھاکرے نے شرد پوار کی ممبئی رہائشگاہ پر ملاقات کو خیر سگالی قرار دیا اور کہا کہ اس کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں ہے ۔ راج ٹھاکرے گذشتہ دنوں پونے میں بھی پوار سے ملاقات کرچکے ہیں اور وہ کل اپنی پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ شرد پوار بھی کل ایک کتاب کی رسم اجرا میں شرکت کرنے والے ہیں جس میں راج کے رشتہ دار بھائی شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے شرکت کرنے والے ہیں۔ گذشتہ مہینے کی ملاقات میں شردپ وار نے راج ٹھاکرے سے کہا تھا کہ شخصی حملے کرنا آج کل روایت بن چکا ہے ۔ کسی کی پالیسیوں پر تنقید کرنا درست ہے لیکن وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ پنڈت نہرو کا ملک کی جمہوریت کو مستحکم کرنے میں کوئی رول نہیں رہا تھا ۔ یہ ریمارک وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT