Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / راحیل شریف کی امریکی نائب صدر جوبیڈن سے ملاقات

راحیل شریف کی امریکی نائب صدر جوبیڈن سے ملاقات

واشنگٹن ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر جوبیڈن نے آج خانگی دورہ پر آئے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور افغانستان کے علاقائی اور سیکوریٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ راحیل شریف کی جوبیڈن سے ملاقات کل وائیٹ ہاؤس کے تاریخی روزویلٹ روم میں ہوئی تھی جو کسی بھی بیرون ملک کے برسرکار فوجی سربراہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں۔ نائب صدر نے انہیں تیقن دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کیا جائے گا جس میں دہشت گردی سے مشترکہ طور پر نمٹنا، معاشی اور علاقائی سیکوریٹی کا تبادلہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے دہشت گردی سے مؤثر طور پر نمٹنے جنرل راحیل شریف سے اظہارتشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT