Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / راحیل کی کیری سے ملاقات،مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

راحیل کی کیری سے ملاقات،مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے۔ واشنگٹن میں چہارشنبہ کو پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو دوسرے ممالک سے مشروط نہیں کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام، افغانستان اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان کے مطابق ملاقات میں امریکہ اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی دلچپسی اور احترام کی بنیاد پر مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور استحکام پر بات چیت کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT