Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / رادھے ماں کیخلاف مزید ایک شکایت درج

رادھے ماں کیخلاف مزید ایک شکایت درج

ممبئی۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ سادھوی کے خلاف مضافات ممبئی کے بوریویلی پولیس اسٹیشن میں آج ایک نئی شکایت درج کروائی گئی جس میں اس پر توہم پرستی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مقامی ایڈوکیٹس اشوک راجپوت نے شکایت درج کراتے ہوئے رادھے ماں کے خلاف انسداد توہم پرستی قانون کی سخت ترین دفعات کے مطابق کارروائی کرنے مطالبہ کیا۔ راجپوت نے الزام عائد کیا کہ رادھے ماں نہ صرف توہم پرستی پھیلا رہی ہیں بلکہ ناشائستہ اور نازیبا طرز عمل بھی اختیار کررہی ہیں۔
اڈیشہ میں ایک اور متنازعہ سادھو گرفتار
بھوبنیشور ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : خود ساختہ بھگوان سارتھی بابا کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتاری کے بعد آج اڈیشہ پولیس کرائم برانچ کی تحویل میں مزید چند یوم کیلئے دیدیا گیا ہے ۔ سنتوشن کمار واول عرف سارتھی بابا کو آج سب ڈیویژنل جوڈیشل مجسٹریٹ بی گوتم کی عدالت میں پیش کرنے پر انہیں 14 اگست تک کرائم برانچ کی تحویل (ریمانڈ ) میں دیدیا ۔ قبل ازیں سارتھی بابا کو کرائم برانچ نے 3 دن کیلئے ریمانڈ میں لیا تھا ۔ جس کی مدت آج ختم ہوگئی ۔ کرائم برانچ پولیس نے سارتھی بابا کو دھوکہ دہی اور اعتماد شکنی کے الزام میں 8 اگست کو گرفتار کیا تھا  اور ان کے آشرم سے ضبط کئے گئے دستاویزات اور املاک کی فہرست کے ساتھ عدالت میں پیش کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT