Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / رادھے ماں کے آشرم میں ہیجان انگیز رقص

رادھے ماں کے آشرم میں ہیجان انگیز رقص

ٹی وی شو ’ بگ باس ‘ کی اداکارہ ڈولی بندرا کا الزام
ممبئی۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) رادھے ماں کا تنازعہ آج مزید گہرا ہوگیا ہے  جبکہ ٹیلی ویژن شو ’ بگ باس ‘ کے مقابلہ میں شریک ڈولی بندرا جو کہ سابق میں ان کی معتقد تھی، خود ساختہ دیوی کے خلاف پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ست سنگ کے دوران رادھے ماں انہیں مخرب اخلاق رقص کیلئے مجبور کرتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ الفاظ میں بتانے سے قاصر ہے کہ وہاں کیا ہوتا تھا۔ رادھے ماں کی ایماء پر ہندی فلموں کے ایٹم ڈانس کئے جاتے تھے جس کے دوران ان کے معتقدین میرا لباس اُتار دیتے اور جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا اور اس تلخ تجربہ سے ذہنی اور جذباتی اذیت سے دوچار ہوگئی جس کے بعد میں نے رادھے ماں کا آشرم چھوڑ دیا، لیکن یہ الزام ثابت کرنے کیلئے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس خصوص میں جب رادھے اور ان کے ترجمان سے ربط قائم کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی لیکن خود ساختہ دیوی کے ایک پکے معتقد اور فلمساز پرہلاد ککر نے مذکورہ شہرت حاصل کرنے کا ایک حربہ اور مضحکہ خیز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈولی بندرا کے دعویٰ کا اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ دریں اثناء مشہور گلوکار انوپ جلوٹہ جو کہ ست سنگ میں شریک رہتے ہیں بتایا کہ اگر پولیس تحقیقات میں رادھے ماں قصور وار ثات ہوگئی تو میں ان سے ترک تعلق کرلوں گا۔ واضح رہے کہ رادھے ماں حال ہی میں اسوقت خبروںمیں چھاگئی تھی جب ایک خاتون نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ مزید جہید کیلئے اس کے شوہر اور ساس کو اُکسایا تھا اور ایک تصویرمیں وہ منی اسکرٹ ( مختصر لباس ) میں رقص کرتے دیکھا گیا۔ایک اور سابق بھکت اور فیشن ڈیزائنر کپل ارورا نے کہا کہ بندرا کے الزام میں سچائی ہے اور رادھے ماں سیکس پارٹیاں منعقد کرتی تھی جس نے میرے ایک 24سالہ رشتہ دار کا استحصال کیا ہے۔ڈولی بندرا نے یہ بھی ادعا کیا کہ ان کے شوہر کے ساتھ رادھے ماں کے تعلقات قائم ہوگئے تھے اور وہ اپنے بھکتوں سے بات چیت کے دوران پنجاگی گالیاں استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رادھے ماں کی کارستانیوں اور کرتوتوں کو بے نقاب کرنے پر انہیں موت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ وہ اب تک کیوں خاموش تھیں، بندرا نے کہا کہ رادھے ماں نے یہ وعدہ کیا تھا کہ انہیں ایک بچہ کا آشیرواد دینگی اور میرے من میں بچہ کا لالچ تھا۔

TOPPOPULARRECENT