Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / رادھے ماں کے ساتھ دہلی پولیس کا وی ائی پی جیسا سلوک

رادھے ماں کے ساتھ دہلی پولیس کا وی ائی پی جیسا سلوک

نئی دہلی۔خود ساختہ سادھوی رادھے ماں کاحال ہی میں نئی دہلی کے وویک ویہار پولیس اسٹیشن میں شاندار استقبال کیاگیا۔ اس تصوئیرمیں جو سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہوئی ہے میں رادھے ماں ایس ایچ او ( اسٹیشن ہاوز افیسر ) کی کرسی پر بیٹھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں‘ جبکہ ایس ایچ او خود ادب واحترام کے ساتھ کرسی کے بازو میں کھڑے دیکھائی دے رہے ہیں۔

اس دوران سارے پولیس اسٹیشن میں رادھے ماں رادھے ماں کے نعرے لگ رہے تھے۔ محکمہ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کیاہے جو نوراتری کے دوران مہاآشتمی کے موقع پر ستمبر28کو پیش آیا۔خبر کے مطابق وہ رام لیلا میں شرکت کے لئے ائی ہوئی تھی اسی دوران ہجوم نے انہیں گھیر لیا ‘ جس کے بعدایس ایچ او شرما رادھے ماں کو پولیس اسٹیشن کے اندر لے کر چلے گئے۔

خود ساختہ سادھوں پر جہیز کے لئے ہراساں کرنے ‘ جنسی استحصال اور لوگوں کو دھمکی آمیز فون کالس کرنے کا الزام ہے۔حالیہ دنوں میں ہندو کے ایک مٹھ نے انہیں’ فرضی سادھوی‘ قراردیا ہے۔اس پر اسد الدین اویسی صدر مجلس ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد کا ردعمل کچھ اس طرح کا تھا۔

TOPPOPULARRECENT