Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / راشد کی تباہ کن بولنگ،افغانستان فاتح

راشد کی تباہ کن بولنگ،افغانستان فاتح

شارجہ۔14 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)راشد خان کی تباہ کن بولنگ ،رحمت شاہ اور ناصر جمال کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ونڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ ہوئے 34.3 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کریگ ایروائن 39 اور سکندر رضا 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ہملٹن مسکڈزا 9، سولومن مائر 22، برینڈن ٹیلر 9، ریان برل صفر، مکا لم والر ایک، کپتان گرائم کریمر 2، ٹنڈائی چتارا 11 اور برائن ویٹوری 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔افغانستان کی جانب سے راشد خان نے5، مجیب الرحمان نے 3 جبکہ دولت زدران اور گلبدین نائب نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 28ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ رحمت شاہ نے 56 اور ناصر جمال نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔ محمد نبی 18 اور نجیب آ زدران 8 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔زمبابوے کی جانب سے ٹنڈائی چتارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے فتح حاصل کی تھی۔سیریز کی خاص بات 154رنز کاذکر بار بار آنا ہے کیونکہ پہلے دونوں میچوں میں ٹیموں نے 154رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ گزشتہ مقابلے میں زمبابوے کی ٹیم 154رنز پر ڈھیر ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT