Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / راشن شاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے

راشن شاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے

حیدرآباد 23 فروری (سیاست نیوز) محکمہ سیول سپلائز نے سائبرآباد پولیس کے اشتراک سے اناج کے ذخیرہ کے مراکز اور ارزاں فروشی کی دوکانات پر کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ارزاں قیمت پر فروخت کئے جانے والا چاول اور دیگر اشیاء کی غیر مجاز فروخت روکی جاسکے۔ سائبرآباد پولیس کے حدود میں غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے عوام کو ارزاں فروشی کی دوکانات سے سستے دام چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کی جاتی ہیں۔ کمشنر سیول سپلائز رجت کمار نے سائبرآباد پولیس کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور طے کیا گیا کہ ارزاں فروشی کی دوکانات پر سستے دام فروخت کی جانے والی اشیاء کی بڑھے چڑھے دام پر فروخت کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے۔ تقسیم کے عوامی نظام کے تحت منتقل کئے جانے والے اناج کی گاڑیوں میں جی پی ایس آلات لگائے جارہے ہیں۔ پولیس اور سیول سپلائز محکمہ باہمی تال میل سے کام کریں گے تاکہ اناج حقیقی مستحقین تک پہونچ سکے۔

TOPPOPULARRECENT