Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / راشن شاپس کو کمپیوٹر سے مربوط کیا جائیگا : پاسوان

راشن شاپس کو کمپیوٹر سے مربوط کیا جائیگا : پاسوان

نئی دہلی 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) حکومت عوامی تقسیم کے نظام کو کمپیوٹرائز کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ اس شعبہ میں ہونے والی بے قاعدگیوں کو روکا جاسکے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ یہاں الیکٹرانک پوائنٹ آف سل آلے نصب کئے جائیں اور یہ کام سارے ملک میں 2019 تک کردیا جائیگا ۔ وزیر تغذیہ رام ولاس پاسوان نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت نے عوامی نظام تقسیم کو راست فوائد کی منتقلی اسکیم کے تحت آدھار سے مربوط کرنے پڈوچیری ‘ چندی گڑھ اور دادرا و نگر حویلی کے شہری علاقوں میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے ۔ اس کی کامیابی کے بعد اسے سارے ملک میں توسیع دی جائیگی تاکہ اس میں کرپشن اور بدعنوانیوں کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 5.35 لاکھ فیئر پرائس شاپس ہیں اور حکومت نے مارچ 2016 مارچ تک 91,000 دوکانوں میں الیکٹرانک پوائنٹ آف سل نصب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سارے ملک میں اس طرح کے آلے نصب کئے جائیں اور راشن شاپس کو کمپیوٹر سے مربوط کیا جائے ۔ یہ کام 2019ء تک کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT