Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / راشن ڈیلرس سے چاول کا حصول دشوارکن

راشن ڈیلرس سے چاول کا حصول دشوارکن

آدھار کارڈ پیش کرنے پر ہی فہرست میں نام ، شمولیت تک کوٹہ ختم

آدھار کارڈ پیش کرنے پر ہی فہرست میں نام ، شمولیت تک کوٹہ ختم
حیدرآباد /19مارچ ( سیاست نیوز ) غریب عوام کو اب راشن شاپ سے چاول حاصل کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے ۔ حکومت کی جانب سے راشن ڈیلرس کو یہ ہدایت ملی ہے کہ جس کے پاس آدھار کارڈ ہے ان کو ہی چھ کیلو چاول دیا جائے لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آدھار کارڈ کی زیراکس اسسٹنٹ سیول سپلائی کو دینا ہے یہاں سے فہرست تیار کی جاتی ہے جن کا نام فہرست میں نہیں آتا اس شخص کو راشن نہیں ملتا ہے ۔ اس سے کئی غریب لوگ پریشان ہیں ۔ غریب عوام راست میں جاکر سیول سپلائی آفس میں قطار لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں کیوں آدھار کارڈ کے زیراکس اور راشن کی زیراکس ہر مہینہ سیول سپلائی آفس میں جمع کروانا پڑ رہا ہے ۔ اس سے دونوں شہروں کے علاوہ اطراف و اکناف علاقوں میں بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گذشتہ تین تا چار ماہ سے راشن شاپ ڈیلرس اور عوام دونوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ چھ کیلو چاول کے نام پر عوام کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ دن بھر سیول سپلائی کے دفتر کے چکر کاٹنے پر فہرست میں نام آتا ہے ۔ تب تک راشن شاپ پر چاول کے کوٹہ ختم ہوجاتا ہے ۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ جس طرح پہلے راشن کارڈ میں موجود افراد کے ناموں کی تعداد کی بنیاد پر راشن دیا جاتا تھا اس طرح کے عمل کو بحال کردیا جائے تو بہتر ہوگا ۔ صرف چاول کیلئے غریب عوام کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے اکثر لوگ ہاتھ میں آدھار کارڈ کی زیراکس کاپیاں لئے گھنٹوں ٹہرنے پر مجبور ہیں ۔ بعض لوگ رات میں ہی دفتر کے پاس قطار بناکر بیٹھ رہے ہیں ۔ یہ عوام کی پریشانی ہے اگر حکومت اس سنگین مسئلہ پر فوری طور پر غور کرے تو عوام کو راحت ملے گی اور وقت پر عوام کو راشن حاصل ہوسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT