Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / راشن ڈیلرس کا احتجاج

راشن ڈیلرس کا احتجاج

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔16فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راشن ڈیلرس کے مطالبات کی یکسوئی کو لیکر آج کوبیر تحصیل آفس پر احتجاج کیا گیا ۔ جس میں کوبیر منڈل کے تمام ڈیلرس نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چندر شیکھر ورما ایم آر او کو تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیلرس کو ماہانہ معقول مشاہراہ دیا جائے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے غریب مس

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔16فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راشن ڈیلرس کے مطالبات کی یکسوئی کو لیکر آج کوبیر تحصیل آفس پر احتجاج کیا گیا ۔ جس میں کوبیر منڈل کے تمام ڈیلرس نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چندر شیکھر ورما ایم آر او کو تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیلرس کو ماہانہ معقول مشاہراہ دیا جائے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے غریب مستحقین افراد کو راشن کے ذریعہ روزگار کی سہولت فراہم کررہی ہے لیکن ڈیلرس کو نظرانداز کیا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں تلنگانہ کے تمام ڈیلرس بے روزگاری کا شکار ہورہے ہیں ۔ ریاستی حکومت تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کو راشن ڈیلرس کے مسائل کی یکسوئی کیلئے سنجیدہ ہوکر جلد از جلد ٹھوس اقدامات لینے کی امید ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT