Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / راشن کارڈ اور گھر نہ ملنے پر نوجوان سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا

راشن کارڈ اور گھر نہ ملنے پر نوجوان سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں ایک نوجوان نشہ کی حالت میں سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا ۔ تفصیلات کے بموجب یعقوب ولد جان پاشاہ لیبر ساکن بچی ریڈی کالونی نے آج دوپہر نشہ کی حالت میں سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا اور راشن کارڈ اور گھر حکومت کی جانب سے نہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا ۔ اس سے قبل بھی یعقوب نے گھر گھر سروے پروگرام

شمس آباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں ایک نوجوان نشہ کی حالت میں سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا ۔ تفصیلات کے بموجب یعقوب ولد جان پاشاہ لیبر ساکن بچی ریڈی کالونی نے آج دوپہر نشہ کی حالت میں سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا اور راشن کارڈ اور گھر حکومت کی جانب سے نہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکر یہ اقدام اٹھایا ۔ اس سے قبل بھی یعقوب نے گھر گھر سروے پروگرام کے تحت اس کے مکان سروے نہ کرنے پر سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا تھا ۔ معین محلہ میں واقع وائی این آر گارڈن کے پچھلے حصہ میں واقع سیل فون ٹاور پر چڑھ گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر محمد ناصر ، سری پرساد ریڈی ، سرینواس نے مقام پر پہونچکر اسے نیچے اتارنے کی کوشش کی اور اسے اس کے مطالبات کو پورا کرنے کا تیقن دیا تو وہ تقریباً دو گھنٹے بعد نیچے اتر آیا جس کے بعد اسے پولیس اسٹیشن منتقل کیاگیا ۔

TOPPOPULARRECENT