Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / راشن کارڈ برداروں کیلئے راشن کا مطالبہ

راشن کارڈ برداروں کیلئے راشن کا مطالبہ

رائے پور ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس ارکان نے آج ایک زبردست احتجاج منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ راشن صرف راشن کارڈ برداروں کو سربراہ کیا جائے۔ انڈین یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری وکاس اپادھیائے نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اپنے ان وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے جو انہوں نے انتخابی مہمات کے دوران کئے تھے۔ دریں اثناء میڈیا سے بات کر

رائے پور ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یوتھ کانگریس ارکان نے آج ایک زبردست احتجاج منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ راشن صرف راشن کارڈ برداروں کو سربراہ کیا جائے۔ انڈین یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری وکاس اپادھیائے نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اپنے ان وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے جو انہوں نے انتخابی مہمات کے دوران کئے تھے۔ دریں اثناء میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپادھیائے نے کہا کہ بی جے پی نے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کیلئے راشن کارڈ کے نام پر ووٹس حاصل کئے لیکن جب غریبوں کو حقیقتاً راشن تقسیم کرنے کا وقت آیا تو انہوں نے خود اپنے وعدوں کے ساتھ مسخرہ پن شروع کردیا اور اسی لئے یہ احتجاج منظم کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تمام راشن کارڈ برداروں کو راشن کی بلاناغہ تقسیم عمل میں آئے۔

پھولن دیوی قتل کیس : شیر سنگھ رانا مجرم
نئی دہلی ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)شیر سنگھ رانا جو ڈاکو سے سیاست دان بننے والی پھولن دیوی کے 13 سال پرانے سنسنی خیز قتل کا کلیدی ملزم ہے، اسے اُس وقت کی 37 سالہ لوک سبھا ایم پی کے قتل کا آج دہلی کی ایک عدالت نے مجرم قرار دیا، اور اس کیس میں ٹرائل کا سامنا کرنے والے 10 دیگر اشخاص کو ثبوت نہ ہونے کے سبب الزامات منسوبہ سے بری کردیا۔ ایڈیشنل سیشنس جج بھرت پرشار نے کہا، ’’ماسوائے شیر سنگھ رانا، میں تمام ملزمین کو بری کررہا ہوں۔ شیر سنگھ رانا (38 سال) کو اس جرم کیلئے آئی پی سی کی دفعات 302 (قتل)، 307 (اقدام قتل) اور 34 (مشترک ارادہ) کے تحت مجرم قرار دیا جاتا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT